counter easy hit

سندھ کو گیس نہ ملی تو سب کی گیس بند کردیں گے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو گیس نہ ملی تو سب کی گیس کی بند کردیں گے، سوئی سدرن کے دفاتر کراچی ہی میں ہیں ، انتظام خود سنبھال لیں گے۔

If did not meet the gas to Sindh then will turn off the gas of all, CM

If did not meet the gas to Sindh then will turn off the gas of all, CM

وزیراعلیٰ سندھ نےسندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاق اور سوئی سدرن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ 70ستر فیصد گیس پیدا کرتا ہے، لیکن شہر میں گیس کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔گزشتہ چار ماہ سے سوئی سدرن ہمیں گیس فراہم نہیں کررہی ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو متنبہ کررہا ہوں کے اس ہفتے کے آخر تک گیس کی صورتحال بہتر نہ کی تو گیس لائن بند کردیں گے۔ مراد علی شاہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گیس نہ ملی توسوئی سدرن گیس کےدفترپردھاوابول دیں گے۔ ایم کیو ایم اراکین نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کے مطالبے کی حمایت کردی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوری آباد میں 100 میگاواٹ کا بجلی گھر تیارہےجس کی ٹیسٹنگ کے لیےسوئی سدرن کمپنی گیس نہیں دے رہی ،4مہینوں سے بجلی گھر کو گیس فراہمی کیلئے ٹال مٹول کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گھر سے ٹرانسمیشن لائن کے الیکٹرک سے منسلک بھی کردی ہے ،سو میگاواٹ بجلی کے الیکٹرک کو دینی ہے اور اپریل سے اسے آن لائن کرنا تھا ،کے الیکٹرک بجلی مانگ رہا ہے ہم دے نہیں پا رہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ 70فیصد گیس پیدا کرتاہے اورگیس ہمیں نہیں مل رہی، وزیر اعلی سوئی سدرن نےآج ہماری بات نہ مانی توحکومت اورپوزیشن ارکان سےتعاون مانگوں گا ،کل میں نےسوئی سدرن کےایم ڈی سےکہاتھاآج 11بجےتک انتظار کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website