وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد دھرنا مزید 48 گھنٹے جاری رہتا تو ملک بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑک سکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامی طور پر آئندہ ایسے واقعات یقینی طور پر روکنے کے لیے اسلام آباد کے ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل انسداد دہشت گردی فورس جلد کام شروع کر دے گی۔ وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو ہزار اہلکاروں پر مشتمل انسداد فسادات فورس بھی تیار کر رہے ہیں جو جدید سازو سامان سے لیس ہو گی۔