counter easy hit

فٹ رہنا ہے تو تازہ پھلوں اور سبزیوں سے بنا ’’سمودی‘‘ استعمال کریں

Smoothie Juice

Smoothie Juice

مختلف ڈرنکس کے شوقین افراد طرح طرح کی ڈرنکس سے مزہ لیتے ہیں لیکن وہ افراد جو موٹاپے کا شکار ہیں خاص طور پر نوجوان انرجی ڈرنکس کے مقابلے’سمودی‘ جیسی ہیلتھ ڈرنک استعمال کرکے اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی لاسکتے ہیں۔

سمودی بنانے کا طریقہ:
سمودی بنانا انتہائی آسان ہے اپنے من پسند پھل اورسبزیاں اچھی طرح بلینڈ کریں اورپسند ذائقے کے مطابق آپ اس میں دھنیا، پودينا، ادرک یا پھر شہد بھی شامل کر کے اسے مزید صحت بخش بنا سکتے ہیں جسے آپ 2 دن تک فرج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

Making Juice

Making Juice

مناسب غذا:
سمودی میں پروٹین اورکئی طرح کے وٹامن دیگر اہم غذائی عناصر ہوتے ہیں، جس سے آپ کا پیٹ بھی بھرجاتا ہے۔ یہ وزن میں کمی کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے،تازہ پھلوں اورسبزیوں سے بنا یہ ڈرنک آپ کو مکمل غذا فراہم کر سکتا ہے۔

رنگ برنگے سمودی ڈرنک:
مارکیٹ میں بھی کئی طرح کے سمودی مشروب دستیاب ہیں جوآپ گھرپرخود بھی بنا سکتے ہیں تو اپنے ذائقے کے مطابق آپ انہیں خرید بھی سکتے ہیں دوسری ڈرنکس کے مقابلے میں گھر یا دفترمیں دوپہرکے کھانے کی جگہ سمودی ڈرنک ایک اچھا متبادل ہے اورفائدے مند ہے۔

Fruits

Fruits

فوائد:
پھلوں اورسبزیوں سے بنے مشروب سمودی میں اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو ہمارے خلیوں کو نقصان سے بچاتے ہیں ان کی وجہ سے جسم میں موجود زہریلے مادے نکل جاتے ہیں اورپیٹ بھی صاف ہوتا ہے جس کا نتیجہ جلد میں نکھار اوروزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے جبکہ بیماریوں کے خلاف جسمانی مدافعت بھی بڑھتی ہے۔

Drink Smoothie Juice

Drink Smoothie Juice

Smoothie

Smoothie