اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے آزادی مارچ ٹائپ دھرنے کا اعلان کر دیا گیا ، اس بہتی ہوئی گنگا میں ہاتھ دھونے کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بھی مشروط اور غیر مشروط طور پر تقریباً مولانا کا ساتھ دینے کا اعلان کر چکے ہیں، لیکن پاکستا کی عوام کس قدر عمران خان کے ساتھ ہے؟ ایک بزرگ خاتون شہری کے ویڈیو پیغام نے ساری حقیقت عیاں کر دی ہے۔ بزرگ خاتون نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ یہ لوگ( مولانا فضل الرحمان اینڈ کمپنی ) عمران خان کے پیچھے ہاتھ دھو کر کیوں پڑ گئے ہیں؟ وہ تو اتنا اچھا کام کر ہا ہے، جن لوگوں نےاس عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب پکڑے جانے پر جیل کاٹ رہے ہیں ، آپ انکا ساتھ کیوں دے رہے ہیں؟ آپکے دھرنا دینے سے کیا فائدہ ہوگا، اس طرح کوئی فائدہ نہیں اُلٹا پاکستان کا نام ہی بدنام ہوگا، میری آپ لوگو سے گزارش ہے کہ دھرنے کا پلان کینسل کر دیں اور اطمینان سے بیٹھ جائیں ، عمران خان ہی وہ شخص ہے جو پاکستان کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا لیکن اس کے لیے ہمیں سب کو صبر کرنا ہوگا۔ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ صبر کرنے میں ہی ہم سب کا بلکہ پوری قوم اور ملک کا فائدہ ہے، جو لوگ عوام کا پیسہ چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اور اس وقت جیل میں پڑے ہیں میرا بس چلے تو ان میں سے تینوں کو میں پھانسی لگا دوں، میں ہر نماز کے بعد عمران خان کے لیے دعا کرتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ انکی حفاظت فرمائے اور انکے دشمنوں کو بھی انکے دوستوں میں بدل دے۔ خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دھرنے کی تیاریوں کو ھتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ دھرنے کے لیے طرانہ بھی تیار کر لیا گیا ہے