لاہور (ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار و صحافی روٴف کلاسرا نے کہا ہے کہ میرے بس میں ہوتا تو ملک ریاض سے 460ارب روپے کے گھر بنوا لیتا۔ روٴف کلاسرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ سے زیادہ ملک ریاض پر تنقید کوئی نہیں کر تا۔ تاہم
اگر میرے بس میں ہوتا تو سپریم کورٹ نے جو 460 ارب ملک ریاض سے موصول کرنے ہیں، ایک گھر کی قیمت لگوا کر 460 ارب روپے کے گھر بنوا لیتا۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک ریاض کا ٹیلنٹ ہاوسنگ سیکٹر ہے،جو بہترین کوالٹی کے گھر بنا کر دیتے۔ہمیں ان کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ مجھ سے زیادہ ملک صاحب پر تنقید یا خبریں اپ نے نہیں کیں۔میرے بس ہوتا تو SC میں جو ملک ریاض نے 460 ارب دینے ہیں فی یونٹ قمیت لگوا کر کہتا ان سب کے گھر بنا دیں۔بہترین کوالٹی گھر بنتے۔اب یہ 460ارب سیاستدان،بابوز& ٹھیکدار کھائیں گے۔ملک صاحب کا ٹیلنٹ ہاوسنگ سیکڑ ہے۔ان سے فائدہ اٹھاتا۔ آپ کو بہت فالو کرتا تھا لیکن جب سے آپ نے ملک ریاض کو پچاس لاکھ گھر کی تعمیر کی زمہ داری دینے کی بات کی ہے اس دن کے بعد آپ کی بات بھی اتنی سنجیدگی سے نہیں سنتا. یاد رہے کہ ملک ریاض بحریہ ٹاون کراچی پر سیٹلمنٹ پر عدالت کو 460 ارب روپے ادا کرنے کی حامی بھری تھی۔ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی 460 ارب روپے دینے کی پیشکش قبول کر لی تھی ۔ عدالت نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے روک دیاتھا ۔ تین قسطیں دینے میں ناکامی پر ڈیفالٹ قرار دے دیا جائے گا بحریہ ٹاؤن تمام ادائیگی 7 سال میں ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ یاد رہے اس سے قبل نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں بڑی کارروائی کی تھی ۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک پیلس پر ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی تھی ۔190ملین پاؤنڈ نیشنل کرائم ایجنسی حکومت پاکستان کو واپس کرےگی،این سی اے معروف پاکستانی کاروباری شخصیت کے خلاف تحقیقات کر رہی تھی۔ ملک ریاض کی جانب سے 50 ملین پاؤنڈ کی جائیداد، 140 ملین پاؤنڈ کے بینک اکاؤنٹس کی پیشکش قبول کی گئی۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک پیلس پر ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کرتھی۔