اسلام آباد: آئینی ماہر علی احمد کرد نے کہاہے کہ کوئی ہے جسے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مسئلہ ہے، میں کراچی سے پشاور کی طرف چل پڑا تو صورتحال آپ کے سامنے ہوگی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ میں کراچی سے پشاور کی طرف چل پڑا تو صورتحال آپ کے سامنے ہوگی، کوئی ہے جسے جسٹس فائز عیسیٰ سے مسئلہ ہے ، کوئٹہ کا فیصلہ وزیر داخلہ کے خلاف آیا تھا۔ مہنگائی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کا کہ پاکستان کے باقی ملازمین کے مقابلے میں ہائیکورٹ کے ملازمین کی تنخواہ بہتر ہے لیکن اس کے باوجود ایک آدمی کے چہرے پر رونق نظر نہیں آتی کیونکہ وہ سوچتے ہیں کہ یہ پیسے جو ملیں گے اس سے میں مہینہ کیسے گزاروں گا ؟ ان کا کہنا تھا کہ اب جو مہنگائی آئی اس سے لوگ بازار میں ہزار کا نوٹ لیکرجاتے ہیں اور تھوڑا سودا ملتا ہے جو نظر بھی نہیں آتا ۔