اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم ترین رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو قومی اسمبلی میں سعودی ولی عہد کو خطاب کا موقع ضرور دیتا ۔ جب میں وزیراعظم تھا تو چینی صدر پاکستان آئے تھے تو ہم نے انکو فلور آف دی ہاوس سے خطاب کرنے کا موقع دیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو قومی اسمبلی میں سعودی ولی عہد کا خطاب بھی کرواتا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانہ ہو چکے ہیں ۔سعودی ولی عہد نے اپنے دورے کے دوران متعدد اہم ملاقاتیں کیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ،چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ملاقاتیں کی۔انہوں نے آج ایوان صدر میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انکو پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا گیا۔وہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت متعدد رہنماوں سے ملاقات کی جس کے بعد وہ نور خان ائیربیس سے روانہ ہو گئے جبکہ انکو الوداع کہنے کے لیے آرمی چیف اور وزیر اعظم عمران خان بھی نور خان ائیربیس پر موجود تھے۔سعودی عہد کے دورے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو بھی مدعو کرتی تاکہ ہم بھی انکو خوش آمدید کہتے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو سعودی ولی عہد سے ملاقات کا موقع دینا چاہیے تھا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ جب میرے دور حکومت میں چینی صدر پاکستان آئے تھے تو ہم نے انکو فلور آف دی ہاوس سے خطاب کرنے کا موقع دیا تھا ۔ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو قومی اسمبلی میں سعودی ولی عہد کا خطاب بھی کرواتا ۔دوسری جانبعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کے دورے کو جہاں پاکستانی میڈیا نے خوب کوریج دی وہیں محمد بن سلمان کے اس انتہائی اہم دورے کو عرب میڈیا نے بھی اپنی شہ سرخیوں کی زینت بنایا۔ سعودی عرب کے انگریزی اخبار سعودی گیزیٹ نے اپنی شہ سرخی میں لکھا کہ محمد بن سلمان کا شاندار طریقے سے پاکستان میں استقبال کیا گیا اور پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی جے ایف 17،ایف 16 لڑاکا نے سعودی شہزادے کے جہاز کو اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے بارے میں خلیج ٹائمز نے لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ مستقبل میں پاکستان بہت اہم ہو گا۔انہوں نے لکھا کہ محمد بن سلمان کے دورے نے پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی۔ جب کہ عربی خبر رساں ادارے عرب نیوز نے لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالر کا معاہدہ کر لیا۔