لاہور: لاہور قلندرز نے گزشتہ شب ملتان سلطانز کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے اور اس کامیابی پر شہباز شریف بھی خاموش نہ رہ سکے اور اے بی ڈویلیئرز کی شاندار کارکردگی کو انتہائی انوکھے انداز میں سراہتے ہوئے میلہ لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوور میں 200 رنز کا ہدف دیا جسے لاہور قلندرز کی جانب سے چھ وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا گیا اور اے بی ڈویلیئرز نے آخری گیند پر چھکا لگا کر کامیابی دلوائی اور یوں وہ 52 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے ان کے علاوہ فخر زمان نے 63 اور وائس نے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔ اے بی ڈویلیئرز کی قیادت میں ٹیم میں نئی جان پڑ گئی ہے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” کیا کھیل تھا ، اس طرح کی کارکردگی کا اے بی ڈویلیئرز کی جانب سے بہت زیادہ انتظار کیا جارہا تھا ، واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے دسویں میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 200رنز بنا ئے جس کے جواب میں کپتان اے بی ڈویلیئرز نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ہدف حاصل کیا۔ مطابق لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا ۔ملتان سلطانز کی جانب سے عمر صدیق 53،وینس 84،شعیب ملک 10،رسل 7،ایوانز 10اور کرسچن 21رنزبنا کر آوٹ ہوئے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے لیمچنے نے 3جبکہ حارث روف اور شاہین آفریدی ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب لاہور قلندرز نے 4وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورز میں ہدف مکمل کیا۔فخرزمان نے 63،سہیل اختر 10،سلمان بٹ 17،آغا سلمان 2اور ٹیلر 1سکور پر آوٹ ہوئے ۔اے بی ڈویلیئرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ ڈی ویسے 45سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔