سڈنی…….یوں تو جسمانی وزن میں کمی کے لئے ماہرین روز ہی نت نئے منفرد طریقے بتاتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک تازہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہو ئی ہے کہ کھانے کے لئے چھوٹے سائز کی پلیٹیں استعمال کرنا وزن میں کمی لانے کے لئے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
آسٹریلیا میں بونڈ یونیورسٹی کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھوٹی پلیٹوں کا استعمال مجموعی طور پر کھانے کی مقدار کو30 فیصد کم کردیتا ہے جس کا نتیجہ موٹاپے میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے ۔لیکن محققین کا کہنا ہے کہ چھوٹی پلیٹوں کے استعمال کا طریقہ کار اس وقت ہی زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے اگر کھانے والا خود کھانا پلیٹ میں نکالے۔