لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف نہ ملا تو دنیا کا کوئی سرمایہ کار پاکستان نہیں آئے گا، مجھے یقین ہے کہ نواز شریف کو انصاف اور ریلیف ضرور ملے گا، ان ہاؤس تبدیلی یا عدم اعتماد کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا،نئے انتخابات اور مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا سال ہو گا،قوم خود عمران خان سے استعفیٰ لے گی، ان ہائوس تبدیلی یا عدم اعتماد کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کو 5 سال ترقی کی راہ پر ڈالا، ملک سے اندھیرے دور کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مریم نواز نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر کافی مطمئن تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میں ان کے اے سی اُتروا دوں گا لیکن اس وقت وزیراعظم عمران خان کو حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز جب عدالت میں آئیں تو وہ انتہائی مطمئن اور انتہائی پُر سکون تھیں۔ مریم نواز کے لیے وہاں پر نعرے لگے۔ وہ پہلے سے کہیں زیادہ پُر سکون ہے۔ وجہ عمران خان یا شیخ رشید بتا سکتے ہیں۔ پلی بارگین سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ فی الوقت کچھ بھی نہیں ہو رہا ۔ ڈیڈ لاک ہے۔ بات چلی ضرور تھی لیکن رُک گئی ہے۔ اگر کچھ ہوا تو میں اسی پروگرام میں بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیسوں کی بات اس وقت رُک گئی ہے۔ کافی لوگوں نے اس پر بات بھی کی تھی کسی نے 8 ارب کہا کسی نے 12 ارب کہا۔ ابھی اس وقت کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔ فواد چوہدری یا فردوس عاشق اعوان بتائیں گے کہ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا عدالت پیشی کےموقع پر انتہائی پُر سکون ہونا ، اس حوالے سے عمران خان کو غور کرنا چاہئیے ۔ خیال رہے کہ شریف خاندان کی ڈیل کی خبریں گذشتہ کئی دنوں سے گردش کر رہی ہیں۔ ان خبروں پر کئی صحافیوں نے پلی بارگین کی رقم کے حوالے سے کئی دعوے بھی کیے اور کہا گیا کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے پر راضی ہو گئے ہیں۔ لیکن شریف خاندان سمیت مسلم لیگ ن نے اس بات کی تردید کی تاہم اب ڈاکٹر شاہد مسعود نے بھی ڈیل سے متعلق دعویٰ کر دیا ہے کہ فی الوقت کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ، ابھی ڈیل کی باتیں رکی ہوئی ہیں۔