counter easy hit

بجلی گری تو صرف غریبوں پر،بااثرغیر قانونی پلازوں کے مالکان ایک بار پھر بچ گیے

If only the poor

If only the poor

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)ٹی ایم اے سرائے عالمگیر کا اپریشن کلین اپ : بجلی گری تو صرف غریبوں پر،بااثرغیر قانونی پلازوں کے مالکان ایک بار پھر بچ گیے ،روزی روٹی کمانے کے ،ٹھیلے اورتھڑے صفحہ ہستی سے مسمار کر دےئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے نے چند روز قبل سرائے عالمگیر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا تو امید بندھی تھی اس بار حقیقی اپریشن کلین ان ہوگا جو شہر کی کشادگی کا باعث ہوگا لیکن ٹی ایم او نے ایک بار پھرماضی کی تاریخ کو دھراتے ہوئے جی ٹی روڈ کے کناروں پر بنے غیر قانونی بڑے پلازے اور دکاندوں کو مکمل نظر انداز کرکے دیہاڑی دار غریب ریڑھی بانوں اور ٹھیلہ بانوں کی ریڑھیاں ،تھڑے اور عارضی ٹھکانے مسمار کر دیے ہیں جس کے باعث متعدد خاندان روزی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں لیکن بااثر امراء اور تاجرجنہوں نے کئی کئی فٹ ناجائز قبضہ کر کے بڑے بڑے پلازے اور دکانیں بنا رکھی ہیں وہ اب بھی قائم ہیں جس پر شہری حلقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کلین اپ پر سخت تشویش پائی جاتی ہے ۔متاثرین کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اگر ٹی ایم اے واقعی ہی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ چاہتی ہے تو فوری طور پر ان بااثر بڑوں اور تاجروں کے ان پلازوں اور دکانوں کو بھی مسمار کرے جو اصل ملکیت کی بجائے سرکاری زمینوں پر ناجائز تجاوز کر کے بنائے گئے ہیں اور بعض نقشہ کی منظوری کے بغیر بھی تعمیر کئے گئے ہیں ارباب اختیار نوٹس لیں تو اپریشن کلین اپ کے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔