counter easy hit

جب سے وزیر قانون بنا ہوں میرا استعفیٰ مانگا جارہا ہے، اگر احتجاج پرامن نہ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا، رانا ثنا

IF, PROTEST, WILL, BE, VIOLENT, THEN, LAW, WILL, MOVE, TO, CONTROL, IT, RANA SANAUULAH, KHAN

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ خاں نے خبردار کیاہے کہ طاہرالقادری کی تحریک پرامن نہ ہوئی توقانون حرکت میں آئے گا،انہوں نے کہاکہ میرے استعفے کا ساڑھے چارسال سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے وزیرقانون پنجاب نے طاہرالقادری کی 17جنوری سے شروع ہونے والی ملک گیرتحریک پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری کی تحریک پرامن نہ ہوئی توقانون حرکت میں آئے گا۔
طاہرالقادری کوپرامن احتجاج کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ا ستعفیٰ مانگنا طاہرالقادری کی عادت بن چکی ہے۔ میرے استعفے کا ساڑھے چارسال سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کوانصاف دلانے کااستعفے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انصاف کیلئے عدالت میں جانا ہوگا۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک 2012ء اور 2013ء سے چل رہی ہے۔واضح رہے عوامی تحریک نے حکومت کے خاتمے کیلئے 17جنوری سے ملک گیرتحریک کاآغاز کرنے کااعلان کردیا۔طاہرالقادری نے کہاکہ کل7جنوری کو ڈیڈلائن ختم ہوگئی لیکن استعفے دینے کامطالبہ پورانہیں ہوا۔اب بات صرف استعفے تک نہیں بلکہ پوری حکومت کاخاتمہ ہوگا۔حکمرانوں سے ایک ایک جرم کاحساب لیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website