سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ایس ایچ او سٹی ثنا اللہ ڈھلونے ثابت کیاکہ احساس ذمہ داری تو حالات کنٹرول ہوجاتے ہیں وہ محکمہ پولیس کی شان ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر تصور بٹ پرانی جہلم ،چوہدری زاہد، اور شکیل قریشی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سٹی ایریا میں میں جرائم پیشہ عناصر بیخ کنی اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات ان کی قابلیت کا منہ پولتا ثبوت ہیں جس سے علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں ختم ہوئیں ہیں اور بعض علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیںآج امن و امان کے حوالے سے شریف شہریوں میں تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئیندہ بھی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔