اسلام آباد ( مانیرہنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور نامور تجزیہ نگار حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان اعظم سواتی کی ایک ایک حقیقت سے پچھلے 8 سالوں سے واقف ہونے کے باوجود انکا دفاع کرتے رہے، اعظم سواتی کی گائے کی بدگمانی نے قوم کو بہت بڑی خوش گمانی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار حفیط اللہ خان کا کہنا تھا کہ پوری تحریک انصاف میں ایک بندہ بھی ایسا موجود نہیں جو اعظم سواتی سے مختلف ہو، عمران خان پہلے صحافیوں کے سامنے اعظم سواتی کا دفاع کرتے رہے اور آج جب اعظم سواتی استعفیٰ دینے گئے تو ان سے عمران خان فرما رہے تھےکہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آجاتا آپ کام جاری رکھیں۔ اعظم سواتی جب پی ٹی آئی کو پیارے ہونے والے تھے تو اس وقت انکے خلاف امریکہ سے ثبوتوں کا ایک پلندہ لایا گیا لیکن اس کے باوجود انہیں تحریک انصاف میں شامل کر لیا گیا حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پوری تحریک انصاف میں سے کوئی ایک بندہ بھی بتا دیں جو اعظم سواتی سے مختلف ہو، اعظم سواتی کی گائے کی بدگمانی نے قوم کو خوش گمانی دے دی ہے، عمران خان اعظم سواتی کے کرتوتوں سے واقف ہوتے ہوئے بھی آٹھ سال تک مسلسل انکا دفاع کرتے رہے، اگر ملک میں قبل از وقت کا انعقاد ہوگیا تو وہی پارٹی فتح پائے گی جو پیا من بھائے گی ۔ پروگرام میں شریک سلیم صافی کی جانب سے اعظم سواتی کے حوالے سے کئی انکشافات کیے گئے ۔