تحریک انصاف کی حکومت نے جب سے اقتدار سنبھالا ، ڈالر کو سپیڈ لگ گئی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو ا لیکن آج پھر ڈالر کو پر لگ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوگیا، ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.80 سے بڑھ کر 157 روپے کا ہوگیا۔