احمد آباد:بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم پدماوتی کے بارے وزیراعلی گجرات کا کہنا ہے کہ فلم میں حقائق کو مسخ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اگر ہندو اور چھتریہ کمیونٹی کی اجازت کے بغیر فلم کو ریلیز کیا گیا تو گجرات میں پر تشدد فسادات بھڑک سکتے ہیں جس سے حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطا بق چھتریہ کمیونٹی کے رہنما اور ریاست گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا ہے کہ لوگوں میں معروف بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی آنے والی فلم ”پدما وتی “ کے بارے میں شکوک و شبہات پائے جا رہے ہیں،
ہمیں خدشہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اس فلم میں حقائق کو مسخ کیا ہے اور غلط روایات کو فلم میں پیش کیا گیا ہے ،لہذا س فلم کی ریلیز سے قبل اسے ہندو اور چھتریہ کمیونٹی کے بڑے راہنماو¿ں سے سکریننگ کروائی جائے اگر وہ اجازت دیں تو پھر فلم کو نمائش کی اجازت دی جائے۔انکا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو خدشہ ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں پر تشدد فسادات بھڑک سکتے ہیں جنہیں روکنا حکومت کے بس میں نہیں رہے گا اور حالات مکمل طور پر کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے حقائق اور تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے ،کسی کو بھی سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔