لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ جب قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے تو وزیراعظم کو کوئی استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں،، چیئرمین نیب نے کہا کہ جب قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے وزیراعظم پر نیب کیس کو ان کی توہین قرار دیئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا،، چیئرمین نیب نے کہا کہ جب قائد حزب اختلاف نیب کی کارروائی کا سامنا کرسکتا ہے تو وزیراعظم کو کوئی استحقاق نہیں کہ وہ نیب کی کارروائی کا سامنا نہ کریں، بہت سادہ لوگ ہیں جنہوں نے وزیراعظم کی توہین کا کہا، یہ وزیراعظم کی توہین نہیں بلکہ ان کی عزت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، ان کی توقیر ہوئی ہے اور قد کاٹھ میں اضافہ ہواہے،، انہوں نے کہا کہ یہ عملی قدم ہے کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے، یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے جب کہ وزیراعظم کا نعرہ تھا کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی ختم کریں گے،، چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ آج تک حزب اقتدار سے رعایت کرنےکا نیب پر دباؤ نہیں، ایسادباؤ آبھی جاتا ہے تو نیب کبھی اس کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگا، روز اول ہی کہا تھا کہ اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کام کریں گے،، جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ عالمی تاثر ہے پاکستان میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں، قانون کی حکمرانی لانے میں چیف جسٹس، تمام ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔