پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کا پاکستان جرنلسٹس فورم میں شرکت کے موقع پر کہنا تھا کہ پانامہ کیس کو قانونی طور پر لڑا جاتا تو صورت حال مختلف ہوتی مگر پانامہ کو سیاسی طور پر لڑنےسے پاکستان مسلم لیگ کو بہت نقصان اٹھنا پڑا ہے۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں’پاکستان جرنلسٹس فورم‘ میں شرکت کے موقع پر اعجازالحق کا کہنا تھا کہ بلا وجہ عدالتوں اور اندرون خانہ اداروں پر الزام تراشی کر کے صورت حال کو خراب کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ سعودی عرب کے صدر مسعود پور نے بھی ’پاکستان جرنلسٹس فورم‘ میں خطاب کیا۔