counter easy hit

ریمنڈ ڈیوس معاملے کو کھولا گیا تو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ تھا اور اگر اس معاملے کو کھولا گیا توشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

If the Raymond Davis case is opened then nothing will be found besides shame, Foreign Minister

If the Raymond Davis case is opened then nothing will be found besides shame, Foreign Minister

سینیٹ کے اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کے حافظ حمد اللہ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں کئے گئے انکشافات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں شامل افراد کا کردار قومی عزت کے منافی تھا، ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں مختلف افراد نے کردار ادا کیاتاہم رہائی کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائے تو ساتھ دوں گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں بہت سے لوگوں کا ہاتھ تھا، جن افراد نے رہائی میں کردار ادا کیا ان کا ذاتی مفاد ہو سکتا ہے اور اگر اس معاملے کو کھولا گیا توشرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا جب کہ ورثا ء کو دیت کی رقم بھی حکومت پاکستان نے ادا کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website