سکھر: حکومتی رٹ ختم ہو چکی، نواز شریف کو آئینی راستہ اختیار کرنا چاہئے، اسحاق ڈار مستعفی ہو جائیں: اپوزیشن لیڈر
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی، عمران خان ریفرنڈم کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو آئینی راستہ اختیار کرنا چاہئیے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف نے تصادم کا راستہ اختیار کیا تو مزید خرابی پیدا ہوگی، چند لوگوں نے اسلام آباد سیل کیا ہوا ہے، اگر دھرنا ختم نہیں کرا سکتے تو حکومت چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف عدالتی فیصلے من و عن قبول کریں، مشرف کو انہوں نے خود باہر جانے دیا، احتساب برابری کی بنیاد پر ہونا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا داوڑ کنڈی نے کوئی غلط بات نہیں کی، کے پی میں پولیس کی کارکردگی کا پول سب کے سامنے کھل گیا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا ملک میں صاف ستھری سیاست چاہتے ہیں، اسحاق ڈار کو اخلاقی بنیادوں پر مستعفی ہوجانا چاہئیے۔