counter easy hit

اگر چیئرمین نیب کے معاملے میں جنسی ہراسگی ہوئی ہے تو۔۔۔۔

If there is sexual harassment in the chairmanship of Chairman NAB ....

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ اگر چیئر مین نیب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے اور اس معاملے میں جنسی حراسگی ہوئی ہے تو پھر اس معاملے کی بھی تفتیش ہونی چاہئے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی یوٹرن والی سیاست ہے ، یہ لوگ جاتے ہیں کہ احتساب اپوزیشن کا ہو اور یہ لوگ جیلوں میں جائیں لیکن جب ان کی اپنی بات آتی ہے تو احتجاج کرتے ہیں ، یہ بات چیئر مین نیب نے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چیئر مین نیب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے اور اس معاملے میں جنسی حراسگی ہوئی ہے تو پھر اس معاملے کی بھی تفتیش ہونی چاہئے لیکن سوال یہ جو بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ یہ ویڈیو تمام چینلز تک پہنچی تھی لیکن صرف اس چینل نے چلائی جو وزیر اعظم کے دوستوں کا تھا تو پھر اس پر انکوائری تو بنتی ہے ۔ان کاکہناتھا کہ حکومت دوکشتیوں پر سوار ہے ، اپنے دوہرے معیار کی وجہ سے حکومت بے نقاب ہوچکی ہے اور ان کے پاس چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website