وہ دجال کے فتنہ سے محفوظ رہے گا. (مسلم ‘ابو داﺅد ‘نسائی ‘ترمذی ‘حصن حصین) اس سورئہ کو لکھ کر ایک بوتل میں رکھ کر گھر میں رکھنے سے محتاجی اور قرضہ سے بے خوف رہے اور اس کے گھر والوں کو کوئی آزاد نہ دے سکے اور جو اناج کے گودام میں رکھ دے سب خطروں سے محفوظ رہے. سورئہ ھود سے قلب قوی: اس سورئہ کو ہرن کی جھلی پر لکھ کر جو شخص اپنے پاس رکھے اسے قوت و نصرت عطا ہو اگر سو آدمیوں سے مقابلہ ہو سب پر ہیبت غالب ہو جائے اور اس کے خلاف کوئی گفتگو اس سے نہ کر سکے اور اگر اس کو زعفران سے لکھ کر تین روز صبح و شام پی لے تو قلب قوی ہو جائے اور کسی کے مقابلہ سے اس کو خوف نہ ہو…
اس حقیقت سے کوئی انسان انکار نہیں کر سکتا دنیا میں ہر امیر غریب ، نیک و بد کو قانون قدرت کے تحت دکھوں ، غموں اور پریشانیوں ، بیماریوں سے کسی نہ کسی شکل میں ضرور واسطہ پڑتا ہے. لیکن وہ انسان خوش قسمت ہے جو اس غم ، دکھ اور پریشانی کو صبر اور حوصلہ کے ساتھ برداشت کرتا ہے.۔جاری ہے ۔
اگرچہ غم اور پریشانیوں کا علاج تو آج سے چودہ سو ۴۳ سال پہلے قرآن و حدیت میں بڑے احسن انداز کے ساتھ بیان کر دیا گیا. ہماریموجودہ پریشانیوں کی بنیادی وجہ قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے. آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں. یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفاﺅں کو آزما کر خود کشتی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں. قارئین! سورہ البقرہ سے لے کر سورہ الناس تک کے روحانی و ظائف و عملیات ملاحظہ فرمائیں. روحانی بیماری کی مثال:نیک کاموں میں دل کا نہ لگنا، برے کاموں میں مزہ آنا جسمانی بیماری کی مثال: ہر طرح کے جسمانی اعذار جس میں کھانسی نزلے سے لیکر فالج کینسر تک کی بیماریاں شامل ہیں.۔جاری ہے ۔
سورئہ یونس سے نوکری بحال : اگر کوئی شخص اپنے عہدے سے معزول ہو گیا ہو تو اس کی تلاوت کی مداومت اختیار کرے تو اس سورئہ کی برکت سے بحال ہو جائے گا اور اگر کسی حاکم سے کوئی حاجت ہو تو تیرہ مرتبہ پڑھ کر یا سن کر جائے البتہ کامران آئے گا. محتاجی اور قرضہ سے نجات پائیں: حدیث شریف میں ہے کہ جمعہ کے دن جو شخص سورئہ کہف پڑھے اس کیلئے اس جمعہ سے اس جمعہ تک ایک نور روشن رہتا ہے. (حاکم ‘حصن حصین) اور جو اس کو اس طرح پڑھے جس طرح وہ اتری ہے تو وہ اس کیلئے اس کی جگہ سے مکہ تک نور ہو گی اور جو اس کی آخری دس آیتیں پڑھتا رہے گا اور پھر دجال نکلے گا تو وہ اسے کچھ نقصان نہیں پہنچا سکے گا. (طبرانی ‘حصن حصین) جو اس سورئہ کی پہلی دس آیتیں یاد کر لے گا۔جاری ہے ۔