اگر تم نے عمران خان سے شادی نہیں کرنی تھی تو پھر اسلام قبول کیوں کیا؟ والدین کے اس سوال کا معروف انگریز خاتون نے کیا جواب دیا تھا؟ ناقابل یقین واقعہ ۔۔۔۔۔اسلام آباد: معروف امریکی ناول نگار کرسٹینا بیکر نے برسوں بعد حیرت انگیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی کے
پروگرام میں میزبان نے جب امریکی ناول نگار ایم ٹی وی کے سابق اینکر کرسٹینا بیکر سے سوال کیا کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو ان کے معاشرے، لوگوں اور میڈیا کا کیا رد عمل تھا؟ کرسٹینا بیکر نے سوال کے جواب میں کہا کہ’’میں اپنے والدین سے شروع کرتی ہوں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگر تم عمران خان سے شادی نہیں کر رہی تو اس کا مذہب کیوں اپنانا چاہتی ہو؟ تو میں نے جواب میں کہا کہ دیکھئے! آپ مذہب کا فیصلہ کسی دوسرے کو دیکھ کر نہیں کر سکتے۔ آپ کو گہرائی میں دیکھنا پڑتا ہے۔ میں نے اسلام کو عمران خان کی وجہ سے نہیں اپنایا ، عمران نے تو بس اسلام کا تعارف کروایاتھا۔کرسٹینا بیکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا میرے قبول اسلام پر ری ایکشن کافی منفی تھا اور وہ اسے منفی انداز میں پیش کر رہا تھا۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ ’’یہ عقل کھو بیٹھی ہے‘‘ میڈیا نے میرے بارے میں بہت عجیب باتیں کی کہ کیا میں دہشت گردی پھیلانا چاہتی ہوں؟ ۔ کرسٹینا بیکر نے کہا کہ میں 1995 میں جرمن اخبارات کی ہیڈ لائن بن کر شائع ہوئی۔ مجھے اطمینان ہے کہ الحمد للہ میں مسلمان ہوں ،، میں نے بہت مشکلات بھی اٹھائیں لیکن اللہ کے کرم سے حل ہو گئیں۔عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی خاتون صحافی نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا ۔کرسٹینا بیکر کا کہنا تھا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی ، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے ۔ اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔دنیابھر سے آئے 20 لاکھ لوگوں نے حج جیسا
مقدس فریضہ ادا کیا۔اس موقع پر سعودی حکومت نے بھی اچھے اقدامات کئیے اور حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کا تکلف بھی کیا،تاہم اتنے بڑے مجمع کو سنبھالنا واقعی ایک مشکل امر ہوتا ہے ۔ایسے میں دنیا بھر سے آئے معاونین حج سعودی حکومت کی مدد بھی کرتے ہیں اور اس سارے عمل کو کار ثواب سمجھ کر اداکرتے ہیں۔ان حاجیوں میں بہت سے نومسلم بھی ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کررہے ہوتے ہیں ۔اس روحانی اجتماع میں کعبہ کی زیارت اور مناسک حج انکی زندگئ کا بہترین اثاثہ بن جاتے ہیں اور امسال بھی بیسیوں نومسلم لوگوں نے حج کی سعادت حاصل کی اور انہی میں سے ایک عمران خان سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والی کرسٹینا بیکر تھیں۔انہوں نے حج کے موقع پر انتہائی جذباتی پیغام دے دیا ۔انہوں نے اپنا تعارف کرواتے ہوئے میں کرسٹینا بیکر ہوں لوگ مجھے ایک معروف انٹرینشنل میڈیا کی ہوسٹ کے طور پر جانتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کیا اور اب وہ مکہ میں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک کتاب لکھ رہی ہے جس کا ٹائٹل بھی ایم ٹی وی سے مکہ تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں لوگوں کے سامنے اسلام کا خوبصورت چہرہ سامنے لانا چاہتی ہوں ،اسلام کا وہ چہرہ جو میں نے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی حکومت جانب سے کئیے گئے انتظامات دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،یہاں موجود ببیسیوں رضاکار جو ہروقت حاجیوں کی خدمت کو تیار رہتے ہیں انکو دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔اسلام کے حوالےسے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کرسٹینا کا کہنا تھا کہ میں اندرونی طور پر کھوکھلی تھی ، مگر اب مجھ میں اطمینان ہے ۔ اب میری زندگی کا ایک مقصد ہے۔