چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف پنجاب کےنہیں پورےپاکستان کےوزیراعظم ہیں، پیپلزپارٹی کے 4مطالبات نہ مانے تو میں بھی انہیں جانے کا کہوں گا ،وہ دیکھیں گے کہ جب بھٹو بولتا ہے تو اسکا ری ایکشن کیا ہوتا ہے۔
نوڈیروہاؤس لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےبلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے یہ نہیں کہا جائے کہ میں نے گونوازگو کا نعرہ پی ٹی آئی سے لے رہا ہوں، وہ یوٹرن پارٹی نہیں ہیں اور نہ ہوں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ گونوازگو کا نعرہ بینظیربھٹوشہید نے 1996 ءکے لانگ مارچ میں لگایاتھا، نوازشریف تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے،میرا غیرجمہوری مطالبہ کیا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا جانتی ہےمودی نےگجرات میں مسلمانوں پرظلم کیا،آپ کسی کی شادی میں مودی کوکیوں مہمان بلاتے ہیں؟