لاہور؛پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ ’ہم صدر مملکت ممنون حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایک دن کے لیے اپنا بیرونی دورہ منسوخ کردیں تاکہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا سکیں‘۔اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عمران خان جلداز جلد حلف اٹھائیں اور الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکشن جاری کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے تاہم ان کی حکومت کوشش کرے گی کہ اقتدار میں آکر اپوزیشن کے ساتھ مل کر انتخابی اصلاحات کو یقینی بنائیں گے تاکہ آئندہ انتخابات میں سقم کی گنجائش کم ہو۔انہوں نے ساتھ ہی قومی اسمبلی بلانے کا مطالبہ کیا۔نعیم الحق نے امید ظاہر کی نگراں حکومت آج شام تک تمام تاریخوں کا تعین باقاعدہ طور پر جاری ہو جائےگا۔دوسری جانب نگراں وزیراعظم نے صدر مملکت سے اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی ہے۔انہوں نے عمران خان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دھاندلی سے متعلق اپوزیشن جماعت کی شکایت پر بھرپور قانونی مدد فراہم کریں گے تاہم حلقے کھلوانا اور دوبارہ گنتی کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے‘۔ایک سوال کے جواب میں انہوں کا کہنا تھا کہ ’الیکشن کمیشن کے قوائد بہت پرانے ہو چکے ہیں جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے بھی قومی اسمبلی
کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔دوسری جانب نگران وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی۔عام انتخابات 2018 کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ملک میں اب انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے لیے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری گزشتہ روز وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی اور اجلاس 12 سے 14 اگست کےدرمیان بلانے کا کہا گیا تھا۔نجی نیوز کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے نومنتخب اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی سفارش کردی جس کے لیے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے بھیجی گئی سمری ایوان صدر کوموصول ہوگئی ہے اور کچھ دیر بعد اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ عمل میں لایا جائے گا جب کہ قائد ایوان کا انتخاب یوم آزادی کی تعطیل کے بعد ہوگا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے صدر مملکت سے غیر ملکی دورہ ایک دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر قانون نے قومی اسمبلی کااجلاس بلانےکی سمری صدر کو بھیجی ہے اور صدر مملکت 16 اگست کو باہر جا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں جلد عمران خان حلف اٹھائیں۔