لاہور: معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ میری وزیراعظم عمران خان سے آدھا گھنٹہ ملاقات ہوئی ہے سب سے بڑی بات یہ تھی کہ عمران خان پر اعتماد تھے۔حالانکہ تب روزے کا آخری وقت چل رہا ہے لیکن میں نے انہیں کے چہرے پر سکون دیکھا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے تمام وزراء اور مشیروں کے بارے میں رپورٹس لیتا ہوں جس کے بارے میں بھی بدعنوانی کی رپورٹ آئے اسے کوئی رعایت نہیں دوں گا۔ جس سے میرا تیس سال کا رشتہ تھا اسے بھی نکال دیا اس لیے یہ کام بلکل برداشت نہیں ہوگا۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بارے میں کہا کہ وہ ایمانداری سے کام کررہے ہیں اور بہت محنتی ہیں۔ عثمان بزدار پر شراب خانہ کھولنے کا الزام لگایا گیا لیکن ایسی کوئی بات نہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے میرا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس کسی بھی وزیراعلیٰ یا وزیر کی کرپشن، جھوٹ یا بدعنوانی کا ثبوت ہے تو آپ میڈیا پر دکھائیں اگلے دن وہ عہدے پر نہیں ہوگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو آپ میرا گریبان پکڑ لینا۔ لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو آپکو وزراء کو سپورٹ کرنا پڑے گا۔
خیال رہے وزیراعظم نے کچھ دن قبل وفاقی کابینہ میں بڑی رد و بدل کی تھی۔اس حوالے سے معروف صحافی کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے معاملے میں بالکل واضح طور پر کہتے ہیں کہ میری ٹیم میں کرپٹ وزیر کی گنجائش نہیں۔ لیکن اگر ان کی ٹیم میں کوئی وزیر کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کو صرف عہدے سے ہٹا دینا کافی نہیں۔ جب وزیراعظم عمران خان کے پاس یہ ثبوت موجود ہے کہ ان کے وزیر نے اچھے خاصے پیسے پکڑے ہیں۔