لاہور (ویب ڈیسک)معروف صحافی اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ سرکار ی افسر کوبھی زبان ملنی چاہئے ، پاکستان میں ابھی تک” احتساب سب کیلئے“ کا نظام قائم ہی نہیں ہو سکا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبو ل جان نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ کو خواہ مخواہ کاایشو بنایا گیاہے ، کچھ ایشو ہوتے ہیں جو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی تک آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف لوگوں کوبیوقوف بنانے کیلئے ہے اور اس میں کچھ نہیں ہے ، اب تک پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے کوئی ایک بھی کرپشن کا کیس اٹھایا ہے !انہوں نے کہا کہ سرکار کے افسر کوبھی زبان ملنی چاہئے ، ایک عام کو پکڑتے ہیں تو ڈی آئی جی سے لیکر آئی جی تک سب بولتے ہیں لیکن جب کسی سیاستدان کا کیس آتا ہے تو استحقاق مجروح ہونا شروع ہوجاتا ہے ، کیا عام آدمی کا استحقاق نہیں ہے کہ اس پر سب بول رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں بہت سی کمزوریاں ڈال دی گئی ہیں اور اس پر جو ہائیکورٹ نے فیصلہ کیاہے ، ایسے فیصلے کی نظیر نہیں ملتی ، پاکستان میں بنیادی طور پر ابھی تک کوئی ایسا نظام تعمیر قائم ہی نہیں ہوسکا کہ ہم بلا امتیاز احتساب کرسکیں۔