counter easy hit

”اگر چوری کرنی ہی تھی تو ۔۔۔۔ “ باہو بلی فلم کا ہیرو نئی مشکل میں پھنس گیا، نامور ڈائریکٹر نے انتہائی قدم اُٹھا لیا

"If you were to steal ... "The hero of the Bahoo Billy movie gets caught up in new difficulty, eminent director takes extreme step

ممبئی (ویب ڈیسک ) حال ہی میں بھارت کی معروف فلم ” ساہو“ ریلیز ہوئی ہے جو کہ شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوتی دکھائی نہیں دے رہی تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی میم بھی چل رہی ہیں ۔ یہاں پر قابل امر ذکر یہ ہے کہ فرانس کے معروف ڈائریکٹر ” جیروم سیلے “ نے ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ ” ساہو “ دراصل ان کی فلم ” لارگو ونچ “ کی نقل ہے ، اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ ” اگر آپ میرا کام چوری کرتے ہیں کم از کم ز ٹھیک سے کریں ۔“تفصیلات کے مطابق جیروم سیلے کی فلم ” لارگو ونچ “ 2008 میں ریلیز ہوئی تھی اور کامیاب رہی تھی تاہم ساہو فلم کے بارے میں گزشتہ ایک سال سے باتیں چل رہی ہیں اور اس کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا تاہم اس کے ریلیز ہونے کے بعد اب شائقین اس سے زیادہ متاثر دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔ ساہو فلم کے بارے میں یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اس کی لاگت 350 کروڑ روپے آئی ہے ۔ فرانس کے ڈائریکٹر جیروم سیلے کا کہنا تھا کہ ” ایسا لگتا ہے کہ دوسری مرتبہ لارگو ونچ کا ” فری میک “ اتنا ہی برا ہے جتنا پہلا تھا ، تو تیلگو ڈائریکٹرز مہربانی کریں ، اگر آپ میرا کام چوری کرتے ہیں تو کم از کم اسے ٹھیک سے کریں ۔ اپنے اگلے ٹویٹ میں فرینچ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ” میرے خیال میں میرا کیریئر انڈیا میں بہت اچھا ہے ۔“

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website