لاہور (ویب ڈیسک) معروف تبصرہ نگار ہار ون الرشید نے کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ اب کبھی نہیں بنے گی ، مذہبی جماعتوں کے ووٹ آدھے سے بھی کم ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےنامور تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ہر قوم کا ایک اجتماعی ضمیر ہوتا ہے ، اس وقت آج سروے کیا جائے تو مذہبی جماعتوں کے ووٹ آدھے سے بھی کم ہوگئے ہیں ۔
انہوں نے کہا ریاست مدینہ اللہ ، اس کے رسول ﷺ اور فلاح پر استوار ہے ۔ اس کی بنیاد عدل پر استوار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ جیسے لوگ تاریخ انسانی میں پھر کبھی نہیں آئیں گے ، سیکھا اس وقت یورپ اور چین سے بھی جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست یہ ہے کہ حضرت علی ؓ کے خلا ف جج نے فیصلہ دیا تھا اور قبول کیا گیا تھا ، یہ ہے ریاست مدینہ جو اب کبھی نہیں بنے گی ۔