لاہور(ویب ڈیسک) فیشن ویک کی ایک تقریب میں اداکارہ عفت عمر اور نوشین شاہ کے کھلے عام بوس و کنار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ محبت کا اظہار
ایک حد تک ہوتا ہے لیکن پبلک میں خوتین کا ایک دوسرے کو بوس و کنار کیسا رویہ ہے، جو قابل مذمت ہے۔ جبکہ کچھ صارفین نے ماڈل پر نشے میں دھت ہونے کا الزام بھی لگا دیا۔ تاہم اس کا پس منظر کچھ اور ہے۔ حال ہی میں نوشین شاہ ہم برائیڈل کیچور ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے پاؤں میں موچ آگئی تھی اور اسی دوران عفت عمر نے ان کو پیار کیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر نوشین شاہ کے حق میں ایک وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ نوشین شاہ نشے اور ایسی تمام بری چیزوں سے بہت دور ہیں اور کسی کو بھی جانے بغیر اس کے بارے بات نہیں کرنی چاہیے، ناقدین کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ ان کے ایسے منفی بیان ہماری زندگی پر کس قدر اثر انداز ہوتے ہیں۔
https://www.instagram.com/mymagazinepk/?utm_source=ig_embed
https://www.instagram.com/mymagazinepk/?utm_source=ig_embed