ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری) شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے حکومت پنجاب اقدامات تسلی بخش ہیں اور والدین کو بھی بچوں کی تعلیم ضروری سمجھتے ہوئے خصوصی توجہ دینا ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار آج گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول واربرٹن سٹی میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن ننکانہ افتخار حسین بٹ نے کیا۔ تقریب میں تحریک پاکستان کے رکن اور گولڈ میڈلسٹ چورہدی محمد عالم ڈی ای اوز رانا احتشام الحق ، مسز شمیم سو ھارا ، جاوید اقبال بابر، ڈی ایم او ننکانہ زبیر احمد اعجاز اور مقامی کونسلروں نے بھی شرکت کی ۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب کی تعلیم کے فروغ کے لئے کوششوں میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ ناخواندگی کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ اس موقع پر گذشتہ سال میٹرک کے امتحان میں 1042نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم طلحہ علی کو نئی موٹر سائیکل انعام میں دی گئی ۔ جبکہ ہیڈ ماسٹر شیخ جاوید اشرف شوکا نے اعلان کیا کہ آئندہ سال بھی ان نمبروں سے تجاوز کرنے والے طلباء کو موٹر سائیکلیں انعام میں دی جائیں گی۔ تقریب میں ای ڈی او ایجوکیشن افتخار حسین بٹ نے چوہدری محمد عالم کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے گولڈ میڈل ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے شیلڈ بھی دی ۔ جبکہ دیگر طلباء کو نمایاں کارکردگی پر انعامات دئیے گئے