وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی عہدے سے چھٹی کردی اور عارضی طور پر ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر کواضافی چارج دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اے ڈی خواجہ سے چارج واپس لے کر انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا ۔
ذرائع کے مطابق نئے آئی جی سندھ کی دوڑ میں عبدالمجید دستی اور سابق کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو شامل ہیں۔