لاہور: سانحہ ساہیوال کے بعد عہدے سے برطرف کئے گئے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔ رپورتس کے مطابق سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے بعد عہدے سے برطرف کئے گئے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورتس کے مطابق سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا ۔ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں رائے طاہر کا کوئی کردار نہیں تھا، آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو دوبارہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ واضح رہے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو فوری طور عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جب کہ جے آئی ٹی نے مقتول خلیل اور ان کی فیملی کو بے گناہ قرار دے دیا تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت سانحہ ساہیوال سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا تھا جس میں جے آئی ٹی اور سی ٹی ڈی کے سربراہ سمیت آئی جی پنجاب، وزیر قانون راجا بشارت، وزیر بلدیات علیم خان و دیگر شریک ہوئے۔