راجن پور;سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے194راجن پور سے نصراللہ دریشک اور ان کے بیٹے کوعا م انتخابات کے لئے اہل قراردےدیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل کی جانب سے این اے194راجن پور سے نصراللہ دریشک اور ان کے بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کےخلاف درخواست کی سماعت
سپریم کورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر نصراللہ دریشک کا کہنا تھا کہ شوگر مل نہ تو میری ہے اور نہ میرا اس سے کوئی تعلق ہے ،میرے بیٹے کے شوگر مل میں 6.7فیصد شیئرز ہیں اور اسے میرا کوورنگ امیدوار ہونے کے باعث میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔سپریم کورٹ نے استدعا منظور کرتے ہوئے نصراللہ دریشک اور ان کے بیٹے کوعا م انتخابات کے لئے اہل قراردےدیا۔واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے بیان حلفی جھوٹا قرار دے کے نصراللہ دریشک کو الیکشن لڑنے سے روکا تھا۔