counter easy hit

سانحہ گلشن اقبال پارک کمینے دشمن کی بزدلا نہ کاروائی ،ذمہ دار جلدانجام کو پہنچیں گے، اکرام بٹ

, Ikram Butt

, Ikram Butt

سرائے عالمگیر(بیوروچیف) سانحہ گلشن اقبال پارک کمینے دشمن کی بزدلا نہ کاروائی ،ذمہ دار جلدانجام کو پہنچیں گے،موجودہ حالات میں پاکستان میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل کاروائی وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت اکرام بٹ کشمیر ٹریول ایجنسی نے اپنے میں بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیاپاکستانی قوم کی جرات و بہادری کو اچھی طرح جانتی ہے ہم ایسے بزدلانہ حملوں سے ڈرنے والے نہیں سانحہ لاہو رملک دشمنوں کی اس کاروائی کی بھرپور مذمت کر تے ہیں ، انشااللہ بہت جلد دشمن کے منفی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، انہوں نے کہاکہ ہم غم کی اس گھڑی میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی سانحہ لاہور کے زمہ داران مجر مان کیفر کردار تک پہنچیں گے