پیرس، پاکستان فیسٹول فرانس صرف میلہ نہیں ایک تاریخ رقم ہورہی ہے، قومی ثقافت کی نمائندگی کیلئے ہرفرد کردار ادا کرے، محمد اکرام رانجھا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما محمد اکرام رانجھا نے کہا ہے کہ پاکستان فیسٹول فرانس ایک میلہ نہیں ایک تاریخ ہے جو رقم ہورہے ہے، اس لئے ہر پاکستانی اورکشمیری کا فرض ہے کہ پاکستانیت کے اظہار اورقومی ثقافت کی نمائندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فیسٹیول صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے جو رقم ہورہی ہے۔ پاکستان کے خوبصورت رنگ ایک ساتھ جو پیرس میں اپنے کئی انمٹ نقوش چھوڑ رہے ہیں۔ اس فیسٹیول کو جس لگن اور جنون سے انعقاد کیا گیا اور کیا جارہا ہے اس کی مثال اس سے پہلے کہیں نہیں ملتی ۔ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہر پاکستانی کا اولین فرض ہے