counter easy hit

 وزیراعظم کوامریکی صدر اورمیدیا جیسے نیوٹرل امپائرز کامقبول ترین لیڈر تسلیم کرنا کرپٹ ٹولے کے سیاسی تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اکرام رانجھا

وزیراعظم کوامریکی صدر اورمیدیا جیسے نیوٹرل امپائرز کامقبول ترین لیڈر تسلیم کرنا کرپٹ ٹولے کے سیاسی تابو ت میں آخری کیل ثابت ہوگا، اکرام رانجھا

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کےمرکزی راہنما اکرام رانجھا نے پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کرپٹ ٹولے کو اب اپنی ڈھٹائی سے باز آجانا چاہیے اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وعالمی میڈیا کو بھی پہچان ہوچکی ہے کہ پاکستان کا اصل نمائندہ کون ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر انگلیاں اٹھانے والوں کو امریکی صدر اور عالمی میڈیا نے بھرپور جواب دیا ہے اور اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے بہتر کوئی بھی اس وقت پاکستان کی قیادت نہیں کرسکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ اور جراتمندانہ قیادت نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے پہلی مرتبہ امریکہ کی سرزمین پر کسی پاکستانی راہنما نے امریکی قیادت کو زمینی حقائق سے آگاہ کیا ہے جو عالمی امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور امریکہ میں خطاب کے دوران عالمی امن ، ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار اور خدمات کو واشگاف الفاظ میں اجاگر کرکے اہلپاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں عمران خان جیسی دلیر، معاملہ فہم اور بہادر قیادت نصیب ہوئی ہے اور انشاء اللہ ان کے وژن اور عملی سوچ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کے اہداف بھی جلد حاصل ہوں گے۔

IKRAM RANJHA, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website