سپریم کورٹ(ویب ڈیسک) بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات کے معاملے پر سماعت ہوئی ، عدالت نے کورنگ نالے کے گرد تجاوزات گرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ جوعمارتیں تجاوزات میں آتی ہیں گرا دی جائیں جبکہ غیرقانونی علاقہ مکینوں کے وکلا کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بنی گلہ میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے گورنگ نالے کے گرد بنی ہوئی تمام تجاوزات کو گرانے کا حکم دے دیا جبکہ مزید کہا گیا کہ جو بھی عمارتیں تجاوزات میں آتی ہیں وہ بھی گرا دی جائیں ، علاوہ ازیں علاقہ مکینوں کے وکلاء کی مہلت کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی ہے۔ وکیل خاو شاہ کا کہنا تھا کہ سروےآف پاکستان کی رپورٹ پرعدالت کی معاونت کرنا چاہتے ہیں، اس پر دوبارہ بحث کرنا چاہتے ہیں۔جس پر چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اس پر ریویو فائنل کر دیں، آپ نظرثانی اپیل دائر کر دیں، آپ کو وقت دیں گےلیکن کوئی حکم امتناع نہیں ملے گا، جس پر وکیل صدیق بلوچ نے کہا کہ میرے موکل کاگھر کورنگ نالےسےبہت دور ہے،چند مرلے پلاٹ پیسوں سے لیا وہ بھی گرا رہے ہیں۔
جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم حکم دے چکے ہیں آپ اپیل فائل کریں، ہمیں مجبورنہ کیاجائے11 بجے آپریشن کا حکم دیا تھا،اگر تنگ کیا گیا تو ابھی حکم دے دیں گے آپریشن کا جبکہ عدالت نےمنتقلی کیلئے3ماہ کی مہلت دینےکی استدعا مستردکردی۔ عدالت نے فیصلہ رہائشیوں کی جانب سے مہلت دینےکی درخواست پرسنایا۔