گجرات(انور شیخ سے ) ضلع کچہری میں غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈز نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ۔موٹر سائیکل اسٹینڈز پر موٹر سائیکل کے 20روپے اور کار کے 50روپے وصول کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ بھی نوٹس نہیں لے رہی سائیکل اسٹینڈز ک مالک کا کہنا ہے اس سائیکل اسٹینڈ سے اکھٹی ہونے والی آدھی رقم ڈی پی او اور ڈی سی او آفس مین جمع کرائی جاتی ہے اس گیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ سے گجرات کچہری اانے والے سائل سخت پریشان ہیں انہون نے ڈی پی او اور ڈی سی او گجرات سے اپیل کی ہے کہ اس غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ کو فوری ختم کر کے شہریوں کو ریلیف دیا جائے۔