counter easy hit

غیرقانونی شناختی کارڈ معاملہ ، شربت گلہ گرفتار

Illegal card issue, syrup arrested flock

Illegal card issue, syrup arrested flock

سبز آنکھوں سے شہرت پانے والی افغان لڑکی شربت گلہ کو غیر قانونی طور پرپاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ اسےسی این آئی سی جاری کرنے والے نادرا کے 3سابق افسروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

افغان مونا لیزا شربت گلہ کو وفاقی تحقیقات ادارے نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے،اسے پشاور کے علاقے نوتھیا سے گرفتار کیا گیا ،جہاں وہ رہائش پذیر ہے۔

شربت گلہ نے نیشنل جیوگرافک کےجریدےکے ٹائٹل پرچھپی تصویر سے دنیا بھر میں شہرت پائی، ایف آئی اے حکام کے مطابق شربت گلہ کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنےمیں نادرا کے 3 سابق ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملوث ہیں ۔

ایف آئی اے کے مطابق پلوشہ آفریدی ، محسن احسان اور عماد خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور وہ اس وقت روپوش ہیں،شربت گلہ کے گھر سے افغانستانی شہریت کے دستاویزات بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website