اینکر پرسند ڈاکٹرشاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں عجیب و غریب انکشاف کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ایک بڑی مشہور و معروف ماڈل سابق گورنر پنجاب کی ناجائز بیٹی ہیں –
انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں یا بچیوں کے ایسے کاموں میں ملوث ہونا سب سے افسوسناک بات ہے جو بڑے ہوکر یہ بتائیں کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں فلاں شخص کی بیٹی ہوں لیکن اس کا ولدیت کا خانہ خالی ہو،۔’جاگ ‘ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود کاکہناتھاکہ سب سے حیران کن اور افسوسناک بات یہ ہے۔ کہ جب ایسے بچے یا ایسی لڑکیاں یا لڑکے آپ کو نظر آئیں ، اس کے باپ کو بھی پتہ کہ اچھا میری بیٹی یہ کر رہی ہے اس جگہ بیٹھی ہے یہاں نہیں بیٹھی ۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس ماڈل کا نام تو نہیں بتایا لیکن بظاہر ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ ‘ڈالر گرل’ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں اور اس ماڈل کے باپ سابق گورنر بھی شائد وہی ہیں جو اس کی رہائی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں-