counter easy hit

میرے والد کی قبر پاکستان کے اس شہر میں ہے ، ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔۔۔ ملک میں غیرقانونی طور پر 12 سال گزارنے والی خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر آنکھ نم ہوگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں غیر قانونی طور پر 12 سال گزارنے والی امریکی معمر خاتون نے کہا ہے کہ ان کے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے، ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق 80 سالہ بزرگ امریکی خاتون کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 سے مانچسٹر روانہ کیا جائے گا،

 

My Boss Daughter in Urdu

 

خاتون مرے موڈ نے ڈی پورٹ ہونے سے انکار کرنے کے بعد ایئر پورٹ کو مسکن بنا لیا ہے۔ بزرگ خاتون نے بیان دیا ہے کہ ان کے والد کی قبر پنجاب کے تاریخی شہر ٹیکسلا میں ہے اس لیے وہ پاکستان سے نہیں جائیں گی، تاہم آج انھیں واپس مانچسٹر بھیجنے کی کوشش کی جائے گی۔خاتون کا ایف آئی اے اہل کاروں سے یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان کے وکیل سے بات کریں، تاہم ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل ہے تو انھیں یہاں آ کر اجازت نامہ دکھانا چاہیے۔امریکی خاتون 2001 میں 6 ماہ کے ویزے پر پاکستان آئی تھیں، تاہم انھوں نے ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود 12 سال پاکستان میں غیر قانونی طور پر گزارے، آخر کار 2013 میں خاتون کو بلیک لسٹ کر کے پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ امریکی خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھی، دوران امیگریشن خاتون کا نام بلیک لسٹ میں ہونے پر ایف آ ئی اے نے ڈی پورٹ کرنے کی ہدایت کی جس پر خاتون کی ایف آئی اے امیگریشن عملے سے بحث و تکرار ہوئی ، عملے نے بتایا کہ آپ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے اس لئے آپ کی امیگریشن نہیں کرسکتے۔ اس دوران پی آئی اے کے عملے نے خاتون کو ہوٹل پہنچا دیا، ایف آئی اے کو جب پتہ چلا کہ ڈی پورٹ ہونے والی امریکی خاتون ائیرپورٹ پر موجود نہیں ہے تو کھلبلی مچ گئی۔ ایف آئی اے کی پی آئی اے انتظامیہ سے باز پرس پر پی آئی اے کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں اور ڈی پورٹ ہونے والی امریکی خاتون کو ہوٹل سے واپس ائیرپورٹ پہنچا دیا۔ امریکی خاتون نے پاکستان سے واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا، خاتون وہیل چیئر سے اتر کر فرش پر لیٹ گئیں اور احتجاج کرتی رہیں کہ میں پاکستان سے واپس نہیں جاوں گی۔ ایف آئی اے نے امر یکی سفارت خانے کے عملے کو بھی ائیر پورٹ پر طلب کر لیا۔ امریکی سفارتی عملہ بھی ڈی پورٹ ہونے والی خاتون مسافر کو واپس بھیجنے کی کوشش میں مصروف رہا لیکن مسافر پھر بھی نہ مانی۔ ذرائع کے مطا بق امر یکی خاتون 2001 میں چھ ماہ کے و یزے پر پا کستان آئی تھی، ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ وطن واپس نہیں گئی اور کئی سالوں‌ بعد 2013 میں وطن لوٹی جس کی وجہ سے خاتون کو پاکستان میں بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا۔illegal, citizenship, in, Pakistan, women, deported, but, she, says, her, father, burried, in, taxila

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website