چینی حکام نے صوبے شانچی میں لیفن کے مقام پر قائم چرچ گولڈن لیمپ اسٹینڈ چرچ کو غیرقانونی تعمیرات قرار دیتے ہوئے منہدم کردیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی مذہب سمیت کسی بھی منظم تحریکوں یا گروہ کو اپنے متعین کردہ دائرہ کار سے باہر برداشت کرنے پر آمادہ نہیں ہے، اگست 2014 میں چین کے صدر شی جن پنگ نے مذہبی تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ اپنی اقدار کو چینی ثقافت اور کمیونسٹ پارٹی سے ہم آہنگ بنائیں۔ دوسری جانب گلوبل ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا شہر سے غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کے حوالے سے قومی سطح پر مہم چلائی گئی ہے جس کے بعد چرچ کو منہدم کرنے کا عمل سامنے آیا۔ اخبار کے مطابق ‘ایک مقامی مسیحی نے اپنی ملکیت میں موجود زمین ایسوسی ایشن کے سپرد کی تھی، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے گودام کی بلڈنگ کی آڑ میں چرچ تعمیر کیا۔