counter easy hit

غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف 20 جنوری سے کارروائی کرینگے، رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (یس ڈیسک) کراچی میں پانی کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، اس کی بڑی وجہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس بتائے جاتے ہیں۔ رینجرز نے 20 جنوری سے ان ہائیڈرینٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کئی غیرقانونی ہائیڈرنٹس کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی کمی واقع ہورہی ہے۔

ان ہائیڈرنٹس کے مالکان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مالکان براہ راست ہا بالواسطہ دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں کو مالی مدد فراہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز 20 جنوری سے غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرے گی تاکہ متاثرہ لوگوں کو ان سے نجات دلائی جاسکے۔