ممبئی : سلمان خان نے عدالت میں گواہوں کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ ہٹ اینڈ رن کیس کے بعد سلمان خان کے خلاف اب اس مقدمے میں بھی فیصلہ جلد متوقع ہے۔
اس مقدمے میں سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ سلمان خان کے ساتھ سیف علی خان، تبو، نیلم اور سونالی باندرے بھی اس مقدمے میں نامزد ہیں۔ تمام اداکاروں پر 1998ء میں غیر قانونی ہتھیاروں سے کالے ہرن کے شکار کا الزام عائد ہے۔