اٹلی(بیورو چیف)کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ علاقائی امن کو یقینی بنانے اور کشمیری قوم کو بھارت کے ریاستی ظلم سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار ان خیالات کا اظہار مرزا الیاس جرال سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قومی ایکشن پلان کی طرز پر متفقہ قومی موقف اور لائحہ عمل ضروری ہے۔