اسلام آباد……..الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزاکو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فہمیدہ مرزااور حسنین مرزا کو بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔ دونوں اراکین اسمبلی سے 7روز میں جواب طلب کیا گیاہے ۔دوسری طرف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق ڈاکٹر فاروق ستار کا جواب الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیاہے ۔ فاروق ستارکی طرف سے کہا گیاہے کہ 26 نومبر کو کراچی میں نکالی جانے والی ریلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں تھی بلکہ وہ ریلی کراچی میں چھاپوں اور گرفتاریوں کے حوالے سے تھی۔ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا شو کاز نوٹس واپس لیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے 6 دسمبر کو فاروق ستار کو شو کاز نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔