counter easy hit

آئی ایم ایف، حکومت کا 40 سرکاری اداروں کی نجکاری کرنے کا فیصلہ

312142_72799234حکومتی ذرائع کے مطابق فیکسو کے 74 فیصد حصص مئی 2016 میں فروخت کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کی بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جائے گیکراچی (یس اُردو) آئی ایم ایف کی ایما پرحکومت نے 40 سرکاری اداروں کی نجکاری شیڈول کے مطابق کرنے کی ٹھان لی ہے ، یہ ادارے سالانہ 400 ارب روپے ٹیکس دہندگان کے ہڑپ کرجاتے ہیں ۔وزیر نجکاری محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں ۔ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت 40 سرکاری اداروں کی نجکاری بر وقت کر دیں گے ۔ سرکاری ادارے سالانہ ٹیکس دہند گان کے 400 ارب روپے ہڑپ کر جاتے ہیں ۔
وزیر نجکاری کا مزید کہنا تھا کہ سٹیل ملز بند ہونے کے باوجود اس کا ماہانہ نقصان 2 ارب روپے ہے جبکہ پی آئی کے 26 فیصد حصص کی خریداری میں چین اور دو خلیجی ممالک کی ہوائی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔فیکسو کے 74 فیصد حصص مئی 2016 میں فروخت کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد کی بجلی ترسیل کرنے والی کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جائے گی ۔