ممبئی: بالی ووڈ اداکاراکشے کمارکا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے سپرہیرو نہیں بلکہ اب بھی ہیرو بننے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔
I’m not a superhero but I try to be a hero, Akshay Kumar
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکاراکشے کمار کا کہنا ہے کہ بہت ساری فلمیں کرنے سے کوئی سپر ہیرو نہیں بن جاتا، میں سپر ہیرو نہیں بلکہ ابھی بھی ہیرو بننے کی کوشش میں لگا رہتا ہوں اور بطور اداکارزیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتا ہوں۔اکشے کمارکا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں بہت سارے سپراسٹار موجود ہیں جب کہ میں محض انڈسٹری میں ایک اداکار کی طرح کام کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں ہر سال ریلیز ہوتی ہیں لیکن مجھے یہ نہیں معلوم کہ میں سدا بہار اداکار ہوں بھی یا نہیں۔واضح رہے کہ اداکار اکشے کمارکی رواں سال 2017 میں 4 فلمیں ریلیزہوں گی جن میں سے ایک فلم کی پروڈکشن ان کی اہلیہ اورسابق اداکارہ ٹوئنکل کھنا کریں گی۔