پولینڈ (ویب ڈیسک ) نائیجریا کے صدر محمد بخاری نے ایسی خبروں کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ انتقال کر گئے ہیں اور ان کی جگہ کسی اور کو ملک کا صدر بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی سالگرہ منائیں گے۔ ان کا انتقال نہیں ہوا ہےکہ وہ زندہ ہیں۔ اقوام متحدہ کی کلائمٹ سمٹ میں شرکت کی خاطر پولینڈ کا دورہ کرنے والے بخاری نے صحافیوں کو بتایا، حقیقی طور پر یہ میں ہی ہوں۔پولینڈ میں نائیجریا کمیونٹی سے خطاب میں اتوار کے دن بخاری کا کہنا تھا، میں جلد ہی اپنی 76ویں سالگرہ مناؤں گا۔ میں اب بھی صحت مند اور مضبوط ہوں۔ٹوئٹر، فیس بک اور یو ٹیوب پر ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بخاری کا انتقال ہو گیا ہے اور سوڈانی باشندے ’جبرئیل‘ کو ان کی جگہ ملک کا نیا صدر بنا دیا گیا ہے۔محمد بخاری آئندہ برس فروری میں ہونے والے الیکشن میں صدارتی امیدوار ہوں گے۔ انہوں نے گزشتہ پانچ ماہ برطانیہ میں گزارے تھے، جہاں ان کا علاج کیا گیا تھا۔محمد بخاری نے البتہ یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ کس بیماری میں مبتلا تھے۔ ان کی ناسازی طبیعت اور عوامی منظر نامے پر کم نظر آنے کی وجہ سے ان کے انتقال کی خبریں پھیلا دی گئی تھیں۔بخاری نے کہا،بہت سے لوگوں کو امید تھی کہ میں خراب صحت کے باعث انتقال کر گیا ہوں۔ کچھ لوگ تو اس نتیجے تک بھی پہنچ گئے کہ نائب صدر نے میری جگہ صدارت کا منصب سنبھال لیا ہے۔دوسری طرف صدر بخاری کے دفتر کی طرف سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا کہ وہ زندہ ہیں اور ان کا انتقال نہیں ہوا ہے۔ یوویری موسوینی ایک طویل عرصے سے یوگنڈا کے صدر ہیں۔ یہ تصویر اُن کے سب سے بڑے بیٹے موھوزی کاینیروجابا کی ہے، جو ملکی فوج میں ایک بڑے افسر ہیں اور اُس خصوصی یونٹ کے کمانڈر بھی،جو صدر کی حفاظت پر مامور ہے۔ موسوینی کی اہلیہ جینٹ تعلیم و تربیت اور کھیلوں کی وزیر کے طور پر کابینہ میں شامل ہیں۔ اُن کے ہم زُلف سَیم کُٹیسا وزیر خارجہ ہیں۔نائجیریا کے صدر محمد بخاری نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو اس کے آخری مضبوط ٹھکانے’کیمپ زیرو‘ میں بھی شکست دے دی گئی۔ اس افریقی ملک میں اس پیشرفت کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ افریقی ملک نائجیریا کے صدارتی و پارلیمانی الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد آل پروگریسو پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اِسی پارٹی کے امیدوار محمد بخاری نے صدارتی الیکشن جیت لیا ہے۔ نائجیریا کے صدر محمد بخاری کے مطابق ان کی بیوی کا تعلق باورچی خانے سے ہے۔ ان کی بیوی اور ممتاز سماجی کارکن عائشہ بخاری ان کی طرز حکومت ناقد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں بخاری کی حمایت نہیں کریں گی۔ نائجیریا کےسابق فوجی حکمران محمد بخاری نے دارالحکومت میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں ملکی صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ نائجیریا میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ صدر کی تبدیلی انتخابات کے ذریعے ہوئی ہے۔ براعظم افریقہ میں سیاست اکثر خاندان کے اندر ہی رہتی ہے: باپ کے بعد بیٹا عہدہٴ صدارت کا وارث بنتا ہے، بیٹی ریاستی اداروں کی سربراہی کرتی ہے اور اہلیہ وزیر کے منصب پر فائز ہوتی ہے